سندھ حکومت کو کسی فلاحی ادارے کے حوالے کیا جائے ، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کو کسی فلاحی ادارے کے حوالے کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ملیر میں ایمبولینس خراب ہونے سے بچی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس کی خرابی کا علم ہونے کے باوجود اسی ایمبولینس میں انتظامیہ نے بچی کو جناح ریفر کیوں کیا؟

انہوں نے کہا کہ بچی کی ہلاکت کا مقدمہ وزیرصحت، ایم ایس میمن گوٹھ اسپتال پر درج کیا جائے ، محکمہ صحت ٹھیکے پر غیر سرکاری تنظیموں کے حوالے کیا گیا ہے ، وزیرصحت صرف مراعات اور کرپشن سے لطف اندوز ہونے کے لیے موجود ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت ایک خاندانی مافیا کے رحم و کرم پر موجود ہے ، ایمبولینسز مریضوں کے بجائے وزراء اور افسران کی خدمت میں مصروف ہیں۔

The post سندھ حکومت کو کسی فلاحی ادارے کے حوالے کیا جائے ، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email