دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی ارکان آپ کیساتھ ہیں، اسلم گل

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنما اسلم گل نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی ارکان آپ کیساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے پارٹی کی سابق ایم پی اے فائزہ ملک سے اظہار تعزیت کی۔

اسلم گل کا کہنا ہے کہ فاٸزہ ملک کی بھاوج شازیہ جمال کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

 پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنما اسلم گل کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

The post دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی ارکان آپ کیساتھ ہیں، اسلم گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email