افغانستان میں امن واستحکام کےلیے کوشش کررہے ہیں ، طالبان رہنما

طالبان رہنماشہاب الدین نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام کےلیے کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان رہنما شہاب الدین نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےوطن حاصل کرنےکیلئےکامیاب جدوجہدکی ، افغانستان میں شریعت کے اصولوں پر عمل چاہتے ہیں ، دنیااورآخرت کیلئےضروری ہےشریعت پرعمل کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان میں سب کونمائندگی دی جائےگی ، امارت اسلامی افغانستان میں سب کو حقوق حاصل ہوں گے ، کسی دوسرےملک کی افواج کوافغانستان میں رہنےکا حق نہیں ، جنگ سے افغانستان کو بہت نقصان ہوا ہے۔

طالبان رہنما شہاب الدین نے کہا کہ اب افغانستان میں امن ہوناچاہیے ، حکومت سازی کےلیےسیاسی قیادت کوبیٹھ کرحل تلاش کرنا ہوگا ، افغانستان ہماراملک ہے،ترقی کیلئےملکرکام کریں گے۔

The post افغانستان میں امن واستحکام کےلیے کوشش کررہے ہیں ، طالبان رہنما appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email