ایچ ڈی اے واسا کے دوسو ملازمین کراچی احتجاج کے لیئے روانہ

ایچ ڈی اے واسا کے دوسو ملازمین کراچی احتجاج کے لیئے روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایچ ڈی اے مزدور یونین کا ریگیولر ناکیئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23 سالوں سے ڈیلی ویج پر کام کرنے والے ملازمین کو ایچ ڈی اے نے اب تک ریگیولرنہیں کیا ہے جبکہ دس ہزار ایک ملازم کی تنخواہ  ہے جو کے دس دس مھینوں تک نہیں دی جاتی ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائگی اور ریگیولر ناکرنے کہ خلاف کراچی جاررہے ہیں, کراچی پریس کلب پر ڈی جی ایچ ڈی اے اور ایم ڈی واسا کے خلاف احتجاج کے بعد وزیراعلی ہائوس کا گھیراؤں  بھی کرینگے۔

The post ایچ ڈی اے واسا کے دوسو ملازمین کراچی احتجاج کے لیئے روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email