امریکہ نے فائزر ویکسین کی 30 لاکھ 70 ہزار خوراکیں پاکستان کو فراہم کر دیں

پاکستان میں کورونا کے بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث امریکہ نے  پاکستان کو فائزر ویکسین کی 30 لاکھ 70 ہزار خوراکیں فراہم کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج امریکہ نے کوویکس سہولت کے زریعے پاکستان کو فائزر ویکسین کی 30 لاکھ 70 ہزار خوراکیں فراہم کر دی ہیں۔

امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ آج فراہم شدہ فائزر ویکسین کی 3 لاکھ 70 ہزار خوراکیں موڈرنا ویکسین کی خوارکوں کے علاوہ اضافی ہیں، جولائی میں امریکہ نے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 5 لاکھ 50 ہزار خوراکیں فراہم کی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فراہم کردہ ویکسین کی خوراکیں امریکہ کی جانب سے 92 ممالک کو عطیہ کی جانے والی 5 کروڑ خوارکوں کے علاوہ ہیں۔

امریکی سفارتخانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے میں امریکہ پاکستانی عوام کا قابل فخر شراکت دار ہے، مل کر ہم وبائی امراض کے خطرے کے خلاف ایک زیادہ محفوظ دنیا کی تشکیل کے ہدف کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 9 لاکھ 20 ہزار خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

 

The post امریکہ نے فائزر ویکسین کی 30 لاکھ 70 ہزار خوراکیں پاکستان کو فراہم کر دیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email