حساس مقامات کے سامنے ڈکیتیوں سے فاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے

بحریہ یونیورسٹی اور ایئریونیورسٹی جیسے حساس مقامات کے سامنے ڈکیتیوں کے واقعات سے فاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق حساس مقامات پر ڈاکوں کا راج اسلام آباد میں پائیٹ کے افسر کو بحریہ یونیورسٹی کے سامنے لوٹ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرگلہ تھانہ کی حدود میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر پائیٹ کے افسر سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈکیت بحریہ یونیورسٹی کے سامنے سیف سٹی کیمروں کے نیچے سے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوئے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ  ایف ایٹ سروس روڈ پر ڈکیتیاں روز کا معمول بن چکا ہے جسکے باعث ایف ایٹ سروس روڈ پر شہری دن کے وقت بھی آنے سے ڈرتے ہیں، جبکہ ایس پی ٹریفک کی آفس کے نزدیک علاقہ سے بھی روزانہ ڈکیتیاں ہوتی رہتی ہیں ۔

The post حساس مقامات کے سامنے ڈکیتیوں سے فاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email