کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں،صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان

صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان محمد رازق نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان محمد رازق کا کہنا ہے کہ  انتخابات کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کینٹ گیریزن سے باہرکے ووٹرز کی سہولت کے لئے پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان محمد رازق کا مزید کہنا تھا کہ  کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لئے کینٹ گیریزن کے اندر اور باہر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی تعینات کی جائے گی.

The post کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں،صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email