قومی کرکٹ اسکواڈ نے جمیکا سے وطن واپسی کے سفر کا آغاز کردیا

پاکستان قومی کرکٹ اسکواڈ نے جمیکا سے وطن واپسی کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب 12:50 بجے لاہور پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق چار کھلاڑی بیٹسمین اظہر علی، لیگ اسپینر یاسر شاہ، فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور نسیم شاہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔

 اس کے علاوہ یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لئے کچھ دیر بعد انٹیگا روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ محمد عباس اور اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لندن میں قیام کریں گے۔

The post قومی کرکٹ اسکواڈ نے جمیکا سے وطن واپسی کے سفر کا آغاز کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email