سندھ ہائیکورٹ کو ایک بار پھر تالے لگ گئے

سندھ ہائیکورٹ کو ایک بار پھر تالے لگ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل اور  سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتوں میں ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے، وکلا تنظیموں کے نمائیندوں نے سندھ ہائیکورٹ میں اور اینکسی بلڈنگ کے مرکزی دروازوں پر تالے لگا دیے ہیں۔

ہڑتال سکھر ٹول پلازہ پر سینئر وکلا سے عملے کی تلخ کلامی پر کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پراسیکیوشن، سرکاری وکلا، پیشی پر آنے والے افسران اور ملازمین سمیت پیشی پر آنے والے  سائلین کو بھی عدالت کے مرکزی دروازے پر روک لیا گیا ہے۔

 

The post سندھ ہائیکورٹ کو ایک بار پھر تالے لگ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email