پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی

پاکستان تحریک انصاف حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اپنی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے، تحریک انصاف کا عوام کو اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر میں عوامی مقامات پر وزیراعظم کا خطاب براہِ راست دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں وزیراعظم کے خطاب کی براہ راست نشریات کے انتظامات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ وزیراعظم کے خطاب کی براہِ راست نشریات  کیلئے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بڑی سکرینیں بھی نصب کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گلگت، ملتان اور حیدرآباد میں بھی بڑی سکرینوں پر وزیراعظم کا خطاب دکھایا جائے گا۔

The post پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email