مظفرگڑھ میں گھریلو تنازع پر جھگڑا، 1 شخص زخمی

مظفرگڑھ میں چوک سرور شہید چک نمبر 519 میں گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 1 شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گھر میں کمرے کی تعمیر پر تنازعہ ہوا، جس پربھائی نے دوسرے بھائی کو کلہاڑی سے وار کرکے زخمی کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

The post مظفرگڑھ میں گھریلو تنازع پر جھگڑا، 1 شخص زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email