مناسب مقدار میں پانی پینا جان لیوا امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق

پانی انسان کی صحت اور جسم کے لئے بہت ضروری ہے جبکہ  انسانی جسم 70فیصد پانی پر مشتمل ہے۔

ہر روز آٹھ گلاس پانی پینے کا وہم پوری دنیا میں پایا جاتا ہے، یہ کئی دہائیوں سے رائج یہ خیال اس قدر حاوی ہے کہ اس معیار سے دیکھیں تو ہم پانی کی کمی سے بری طرح متاثر ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ہمیں پانی کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنا جسم مانگے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ زندگی بھر روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا ہارٹ فیلیئر کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ مناسب مقدار میں پانی پینا ہارٹ فیلئر کاخطرہ بڑھانے والی تبدیلیوں کی روک تھام یا ان کی رفتار سست کرسکتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی کی مقدار پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور کم پینے پر اقدامات کرنے چاہیے۔

 خواتین کو روزانہ 1.6 سے 2.1 لیٹر اور مردوں کو 2 سے 3 لیٹر پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر بیشتر افراد اس سے کم مقدار میں پانی پیتے ہیں۔

جب لوگ پانی کم پیتے ہیں تو جسم میں نمکیاتجمع ہونے کی مقدار بڑھتی ہے جس سے ہارٹ فیلئر کا باعث بننے والا عمل متحرک ہوتا ہے۔

تحقیق میں 44 سے 66 سال کی عمر کے 15 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا اور 5 بار ان کی جانچ پڑتال اس وقت تک کی گئی جب ان کی عمریں 70 سے 90 سال تک نہیں ہوگئیں۔

ان افراد کو نمکیات کے اجتماع کے مطابق 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

محققین نے دریافت کیا کہ درمیانی عمر میں نمکیات کا زیادہ اجتماع 25 سال بعد ہارٹ فیلئر اور دل کی بائیں شریان بڑھ جانے کا باعث بن سکتا ہے۔

The post مناسب مقدار میں پانی پینا جان لیوا امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email