ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کا اہم قدم

حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان چین سے ڈرونز درآمد کرے گی، جس کے بعد ڈرونز نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ادارے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کوفراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزارت زراعت و رورل افئیرز 12 ڈرونزعطیہ کرے گی، ڈرونز کی درآمد پرٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دینے کی تجویز تیار کرلی گئی ہیں۔

کورونا کے باعث ڈرونز چین سے پاکستان درآمد نہیں کیے جاسکے تھے لیکن اب ڈرونز سمندری راستے سے ملک میں درآمد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے گی۔

The post ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کا اہم قدم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email