محکمہ بلدیات نے نیب زدہ افسر کو ایک مرتبہ پھر نواز دیا

محکمہ بلدیات نے نیب زدہ افسر کو ایک مرتبہ پھر نواز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 19 کے وسیم سومرو کا تبادلہ کرکے نیب ریفرنس میں ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے والے اشفاق ملاح میونسپل کمشنر غربی کو تعینات کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشفاق ملاح کو ملیر میں ضمنی انتخاب سے قبل بھی اہم عہدے پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ اشفاق ملاح پر ڈی ایم سی ملیر میں کروڑوں روپے خرد برد کا الزام ہے۔

یاد رہے اشفاق ملاح کے ریفرنس میں ساتھی ملزمان رحمت اللہ شیخ اور منصور عباسی جیل میں ہیں۔

The post محکمہ بلدیات نے نیب زدہ افسر کو ایک مرتبہ پھر نواز دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email