گلگت میں مزید 52 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

گلگت بلتستان میں  تین سیاحوں سمیت مزید 52 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 9739 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 سیاح مریضوں سمیت 501 ہے۔

محکمہ صحت نے کہا ہے گلگت میں کورونا سے آج 173 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 171 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، کورونا کیسز کی  شرح گلگت بلتستان میں 7.03 فیصد ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 93.10 جبکہ اموات کی شرح 1.76 فیصد ہے۔

The post گلگت میں مزید 52 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email