طالبان کے اقتدار میں آنے سے حیدر آبادی بریانی مزید مہنگی؟

طالبان کا افغانستان میں دوبارہ اقتدار میں آنا بعض لوگوں کے لیے بڑا مہنگا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی ہاں بھارت کی جنوبی ریاست حیدر آباد کی مشہور حیدرآبادی بریانی جو کہ خشک میوہ جات سے بنائی جاتی ہے اب اس کے شوقین افراد کو اس کے کھانے کے لیے کافی زیادہ رقم خرچ کرنا پڑے گی۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ اس میں استعمال ہونے والے خشک میوے اور دیگر اشیا کی قیمتیں کافی بڑھ گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان سے  پاکستان بھارت آنے والی ٹرانزٹ کارگو کی نقل و حمل طالبان نے روک دی ہے۔

تاہم اس ہی وجہ سے افغانستان سے خشک میوہ جات بھارت جانا بند ہوگئے ہیں۔

اس صورتحال کے باعث بھارت میں اس کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں85 فیصد خشک میوے جنگ زدہ افغانستان سے منگوائے جاتے ہیں۔

The post طالبان کے اقتدار میں آنے سے حیدر آبادی بریانی مزید مہنگی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email