صنم جنگ کی تصویر مداحوں کو بھا گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کی دلکش تصویر وائرل ہو گئی۔

 اداکارہ صنم جنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

صنم جنگ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ گلابی رنگ کا لباس زین تن کی ہوئی ہیں۔

صنم جنگ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اورمداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

 گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پراداکارہ صنم جنگ کی شادی کے حوالے  سے یہ خبریں گردش کر رہیں تھی کہ دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صنم جنگ نے سوشل میڈیا پراپنے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتےہوئے بتایا تھا کہ الحمدللہ ہماری ازدواجی زندگی خوشگوار طریقے سے جاری ہے اور انشااللہ ہمیشہ جاری رہے گی۔

The post صنم جنگ کی تصویر مداحوں کو بھا گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email