کچھوا نے پرندے کا شکار کر لیا،ویڈیو وائرل

کیا کوئی کچھوا اپنی سست رفتاری کے باوجود کسی پرندے کا شکار کرسکتا ہے؟

جی ہاں، ویڈیو میں کچھوے کو ایک پرندے شکار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو مشرقی افریقہ کے ساحل سے کچھ دور، بحرِ ہند میں سیچیلز کے ’’فریگیٹ‘‘ نامی جزیرے پر فلمائی گئی ہے۔

ویڈیو بنانے والی خاتون کا نام اینا زورا ہے اور وہ اس جزیرے پر موجود جنگل کی نائب مینیجر برائے تحفظِ ماحول بھی ہیں۔

تقریباً دو منٹ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیچیلز کے ’’دیوقامت کچھوے‘‘ نے کس طرح سست روی کے ساتھ مسلسل کوشش کرتے ہوئے اس چھوٹے سے پرندے کا شکار کیا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر یہ اندازہ بھی ہوتا ہے کہ کچھوے کا شکار ہونے والا پرندے زخمی ہے کیونکہ نہ تو وہ اُڑ رہا ہے اور نہ ہی بھاگ رہا ہے۔

تاہم اب تک چند ایک مرتبہ کچھووں کو مرے ہوئے جانوروں اور پرندوں کی ہڈیاں اور گوشت کھاتے ہوئے ضرور دیکھا جاچکا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی جب کسی کچھوے کو پرندے کا شکار کرکے اسے ہڑپ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

The post کچھوا نے پرندے کا شکار کر لیا،ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email