قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنانے والا لڑکا گرفتار

اسلام آباد میں قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنانے کا معاملے پر پولیس نے تصاویر میں شامل لڑکے کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کا نام ذوالفقار ہے اور لاہور کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار نامی ملزم نے وفاقی پولیس کو چکرا دیا،ملزم نے وفاقی پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ تصویریں بنوانے کے بعد ان کوعبوری ضمانت کا حکم نامہ پکڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کے اہلکار ضمانت دیکھ کر سوچ میں پڑ گئے، ملزم ذوالفقار نے لاہور کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

ایس ایچ او تھانہ کورال کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے عدالتی احکامات پیش کئے گئے ہیں، ابھی معاملے کو دیکھ رہے ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

The post قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنانے والا لڑکا گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email