پانچ فٹ طویل کوبرا کیسے پکڑا؟ ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک گاؤں میں پانچ فٹ طویل کوبرا نے سب کو خوفزدہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سانپ کو پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نظام آباد کے ایک گاؤں میں کھیت کے قریب 5 فٹ لمبا کوبرا سانپ دکھائی دیا، کسانوں نے 2 روز تک اسے وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

بعد ازاں گاؤں والوں نے اسنیک ریسکیو سوسائٹی کو اس کی اطلاع دی۔

تاہم اس سے قبل ہی گاؤں کے ایک نوجوان نے چالاکی سے سانپ کو پکڑ لیا اور بعد ازاں اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔

اس ویڈیو میں لوگ نوجوان کی بہادری اور ہمت کی تعریف کر رہے ہیں۔

The post پانچ فٹ طویل کوبرا کیسے پکڑا؟ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email