ناصر خان جان کا اپنی اہلیہ کے حوالے سے اہم انکشاف

پاکستان کے کامیڈین ناصر خان جان بے اپنی اہلیہ کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دے دیا۔

ناصر خان جان سوشل میڈیا کے تقریباً سب ہی پلیٹ فارمز پر یکساں متحرک ہیں۔

ناصر خان جان کی جانب سے شادی کے بعد اپنی دو سے تین نئی تصویریں سوشل میڈیا انسٹا گرام، فیس بُک اور ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہیں۔

ناصر خان جان کا اپنی ان پوسٹس کے کیپشن میں بتانا ہے کہ اُن کی یہ تصاویر اُن کی اہلیہ نے بنائی ہیں۔

ناصر خان جان نے اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ خوبصورت تصویر دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی نے بنائی ہے۔

اس سے قبل ناصر خان جان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی بار باہر جاتے ہوئے کی بھی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ ناصر خان جان نے رواں ماہ کی 12 تاریخ کو شادی کر لی تھی جبکہ ناصر خان جان نے تا حال اپنی اہلیہ کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی ہے۔

The post ناصر خان جان کا اپنی اہلیہ کے حوالے سے اہم انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email