وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 19971 نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1702 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 122252 ویکسینیشن کی گئی ہیں جس کے بعد سندھ بھر میں اب تک ویکسینیشن کی تعداد 10333698 یعنی 30.03  فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 5431239 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں اب تک 424072 کیسز ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج عالمی وبا کے مزید 1483 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد 368724 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج مزید 86 مریض انتقال کرگئے، مجموعی تعداد 6713 ہوگئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 48635 مریض زیرِعلاج ہیں، 47418 مریض گھروں،371 مریض آئسولیشن سینٹرز پر، 1180 مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جس میں سے 1040 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1702 کورونا کیسز میں 876 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی شرقی میں277 ، کراچی وسطی میں 217، جنوبی کراچی میں 162، کورنگی میں 107، کراچی غربی میں 65 اور ملیر میں 48 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 192، سکھر میں 45، گھوٹکی میں 44، خیرپور میں 42، مٹیاری میں 38، سجاول اور سانگھڑ میں 37-37، تھرپارکر اور شکارپور میں 35-35، ٹنڈو محمد خان اور کشمور میں 34-34، بدین اور ٹھٹہ میں 28-28، جیکب آباد میں 23، دادو میں 19، نوابشاہ اور عمرکوٹ میں 18-18، نوشہروفیروز میں 16، لاڑکانہ میں 14، ٹنڈوالہیار میں 12، قمبر میں 11، جامشورو میں 8، میرپورخاص میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email