وفاقی حکومت نے 4 ماہ بعد پھر چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کردیا

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  کے چیئرمین کو تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم احمد کو 9 اپریل 2021 کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا تھا لیکن اب انہیں تبدیل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت 2018 کے بعد سے اب تک 5 ایف بی آر چیئرمینز کو ہٹا چکی ہے۔

The post وفاقی حکومت نے 4 ماہ بعد پھر چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email