شاہ رخ کی خاتون پرستار نے اکشے سے کیا درخواست کی؟ کپل شرما نے بتا دیا

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار سے ایک خاتون کی جانب سے غیر متوقع درخواست کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں دارے کے مطابق اداکار اکشے کمار نے حالیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں ایک خاتون نے اداکار سے غیر متوقع درخواست کی۔

اس خاتون نے اکشے سے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان سے بات کرنا چاہتی ہے لہٰذا اکشے انہیں فون کریں اور لائن پر لیکر ان سے بات کرادی جائے۔

جس پر اکشے نے خاتون کی خواہش پوری کرنے کے لیے جب شاہ رخ کو فون ملایا تو انکا فون سوئچ آف تھا۔

 جس پر خاتون نے ان سے کہا کہ سر دوسرے نمبر پر فون ملائیں۔ جس پر پروگرام کے میزبان کپل شرما نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان پی سی او میں کام کرتے ہیں؟

اس دوران اکشے نے ایک متبادل نمبر ملانے کی کوشش کی لیکن اس پر بھی رابطہ نہ ہوسکا۔

تاہم اس خاتون نے تجویز پیش کی کہ اکشے گوری خان کو فون ملائیں۔

اس صورتحال پر پروگرام میں شریک دیگر مہمان ونی کپور اور ہما قریشی خوب ہنسے۔

کپل شرما نے پھر مذاق کرتے ہوئے اکشے سے کہا کہ پاجی اس پر تو ساری بات آپ پر آجائے گی اور گوری بھابھی بولیں گی کہ اکشے جی آپ ہمارے پتی کو بگاڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے اس پروگرام میں اپنی فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے دیگر اداکاروں ونی کپور اور ہما قریشی اور پروڈیوسر جیکی بھاگنانی کے ساتھ شریک ہوئے۔

The post شاہ رخ کی خاتون پرستار نے اکشے سے کیا درخواست کی؟ کپل شرما نے بتا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email