خواتین کیلئے پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے پرامن ماحول اور حقوق کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان واقعہ قابلِ افسوس ہے، ایسے عمل کی نہ اسلام اجازت دیتا ہے اور نہ قانون۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کی عزت و تکریم اور حقوق پر پہرہ دے رہی ہے، واقعہ میں ملوث عناصر کے گرد شکنجا کس دیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث اکثر ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، باقی ماندہ افراد کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

The post خواتین کیلئے پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email