مہوش حیات کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں کی نہ نیا ہیر کٹ کروا لیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اپنے بالوں کو نیا لُک دے رہی ہیں۔

اداکارہ کے ٹوئٹ پر ان کے مداح اُن کے نئے لُک کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ  لوگوں نے مجھے بال لمبے کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے اپنے خراب بالوں کو کٹوانا ضروری سمجھا۔

انہوں نے لکھا کہ میں خود میں تبدیلی ضروری سمجھ رہی تھی مگر آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟

اس کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے خوبصورت بال کاٹنے پر سیلون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

The post مہوش حیات کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email