وزیراعظم کل 1 روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کل 1 روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان بزریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کی سائٹ کا معائنہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو آب پاک اتھارٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مینار پاکستان واقعے اور لائن اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

The post وزیراعظم کل 1 روزہ دورے پر لاہور جائیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email