پرتگال ایک چھوٹا لیکن اہم ملک ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ پرتگال ایک چھوٹا لیکن اہم ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرتگال کے سفیر پالو نیویس پوسِنہو نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں روابط کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے دوستانہ تعلقات ہیں ، ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں ہمارے درمیان تعاون کا فروغ  یقینی طور پر نتیجہ خیز ہوگا ، حکومت طویل عرصے تک لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پائیدار منصوبہ سازی  پر یقین رکھتی ہے۔

پرتگال کے سفیر پالو نیویس پوسِنہو نے کہا کہ پرتگال سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہا ہے ، سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تجاویز اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں ، پاکستان کے ساتھ وسیع مشاورت و تعاون کے منتظر ہیں۔

The post پرتگال ایک چھوٹا لیکن اہم ملک ہے، شبلی فراز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email