زارا نور عباس کی خوبصورت زیورات کے ساتھ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری  کی معروف اور خوبرو اداکارہ زارا نور عباس کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

 زارا نور عباس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہو رہی ہیں جس میں اداکارہ کو خوبصورت جھمکے پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی تصاویر میں ایک زبردست انداز اپنایا ہوا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

زارا نور کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر پر ان کے مداحوں نے تعریفوں کے انبار لگ گئے ہیں۔

اس سے قبل زارا نور عباس نے اپنی خوبصورت اسٹائل کی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنے سنہری بالوں سے ایک آنکھ کو ڈھکا ہوا تھا۔

اداکارہ کی اس تصویر پر زارا کے ایک مداح نے کہا تھا کہ زارا آپ اتنی پیاری کیسے ہیں، جبکہ باقی مداح بھی ان کی تعریف کرنے میں کسی سے کم نظر نہیں آرہے۔

The post زارا نور عباس کی خوبصورت زیورات کے ساتھ تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email