ایٹرنلز کا تھیم میوزک بالی ووڈ کی فلم سے متاثر ہے؟

مارویل اسٹوڈیوز کی سپر ہیرو فلم  ایٹرنلز کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا اور مداح اس فلم کو دیکھنے کے لئے بےچین ہیں ۔

دوسری جانب بھارتی کامیڈین ورون گروور نے فلم کے تھیم میوزک کے بارے میں اپنا مشاہدہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا تھیم میوزک مشہور بھارتی فلم  ہم آپ کے ہیں کون  کے گانے  پہلا پہلا پیار ہے سے متاثر لگتا ہے۔

بھارتی کامیڈین ورون گروور نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ایٹرنلز کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مارویل کی فلم  ایٹرنلز  کے لئے تھیم میوزک کے طور پر پہلا پہلا پیار ہے کے میوزک پر دوبارہ کام کیا ہے۔

بھارتی کامیڈین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ  جی ہاں ، انہیں بھی ایساہی لگتا ہے۔

ایک اور صارف نے بھی اتفاق کیا اور لکھا کہ  بھائی آپ کے مشاہدے کو سلام، میں نے ابھی ٹریلر کو دوبارہ دیکھا اور میں اسے نظر انداز نہیں کر سکا۔

ایک صارف نے مشہور بھارتی فلم  ہم آپ کے ہیں کون  کے گانے  پہلا پہلا پیار ہے کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آسانی سے موازنہ کرنے کے لئے یہ لِنک بہترین ہے۔

 

The post ایٹرنلز کا تھیم میوزک بالی ووڈ کی فلم سے متاثر ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email