کیا ایمن سلیم شوبز انڈسٹری میں واپسی لے رہی ہیں؟

حال ہی میں پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ایمن سلیم کی خوبصورتی اور اداکاری کے بہت چرچے ہیں۔

اداکارہ خوبصورت تو ہیں ہی لیکن ان کی اداکاری کو بھی بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ ایمن سلیم سے اداکار احسن سوال کرتے ہیں کہ آپ نے تو  شوبز انڈسٹری چھوڑ دی تھی تو کیا اب آپ دوبارہ اسکرین پر واپس نظر آئیں گی؟

اداکار احسن کی جانب سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے  بتایا کہ دیکھے ابھی تو نہیں پرشاید جلد۔

واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پیغام شیئر کیا تھا۔

اس پیغام کے ذریعے ایمن نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس ڈرامہ انڈسٹری کا اب حصہ نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اداکاری میں اپنا کیریئر کو مزید آگے نہیں بڑھا سکتی ہیں لیکن ہمیشہ سب سے ملنے والی محبت کو یاد ریکھیں گی۔

The post کیا ایمن سلیم شوبز انڈسٹری میں واپسی لے رہی ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email