صبا قمر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی با صلاحیت صف اول اداکارہ صبا قمر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں بیک گراوئنڈ میوزک بچپن کا پیار مرا بھول نہیں جانا بھی سنا جا سکتا ہے جس پر اداکارہ ایکٹ کر رہی ہیں۔

صبا قمر کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نیلے رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک طرف تو ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جا رہی ہے تو دوسری جانب ان پر مغربی لباس کے باعث تنقیدی نشتربھی بر سائے جا رہے ہیں۔

The post صبا قمر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email