ابھیشیک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی،امیتابھ بچن اسپتال پہنچ گئے

بالی ووڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن اپنے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن جنہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیاگیا تھا، ان کی عیادت کرنے کے لیے ممبئی کے مقامی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن کو حال ہی میں زخمی ہونے کے بعد ممبئی کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ابھیشیک بچن تامل فلم اوتھاتھا سیروپو سائز 7 کے ریمیک کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور ان کے دائیں ہاتھ پر چوٹ لگی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے ہمراہ ابھیشیک بچن کی عیاد ت کرنے کے لیے ان کی بیٹی شویتا بچن بھی بھائی سے ملنے اسپتال پہنچی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

The post ابھیشیک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی،امیتابھ بچن اسپتال پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email