خاتون سے دست درازی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے ، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ خاتون سے دست درازی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد اور دست درازی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے مزید 14 کو آج شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوایا جا رہا ہے ، گزشتہ روز بھی مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس ٹیموں نے متعدد افراد کو گرفتار کیا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں جیو فینسنگ، نادرا ریکارڈ سمیت تمام ثبوتوں اور جدید وسائل سے استفادہ جاری رکھا جائے۔

The post خاتون سے دست درازی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے ، آئی جی پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email