رابعہ بٹ بیمار ہوگئیں، مداحوں سے دعا کے لئے درخواست

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ بیمار ہوگئیں ہیں ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabia Butt (@iamrabiabutt)

حال ہی میں اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے بتایا ہے۔

اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ گزشتہ 3 روز سے بغیر کسی آرام کے مسلسل کام کر رہی تھیں جو کہ اب ختم ہوگیا ہے ۔

رابعہ بٹ نے بتایا ہے کہ کام ختم ہونے کے بعد سے میں بالکل اچھا محسوس نہیں کر رہی ہوں اور کل سے بخار کی کیفیت میں ہوں۔

رابعہ بٹ نے اپنے پیغام میں مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لئے درخواست بھی ہے۔

خیال رہے کہ رابعہ بٹ پاکستان کی سپر ماڈلز میں سے ایک ہیں اور انہوں نے پاکستان کے تمام سرکردہ برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے اور  بعد میں انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھایا ہے۔

The post رابعہ بٹ بیمار ہوگئیں، مداحوں سے دعا کے لئے درخواست appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email