مشکل وقت میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششیں اہمیت کی حامل ہیں، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں انخلاء کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے افغانستان سے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور وزیرِ اعظم عمران خان کو منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوا کی جانب سے مراسلہ بھی تحریر کیا گیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ انتہائی مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف اسٹاف اور انکے خاندانوں کے  بحفاظت انخلاء پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

 

 

The post مشکل وقت میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششیں اہمیت کی حامل ہیں، آئی ایم ایف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email