بزدار حکومت نے لاہور کی تعمیر و ترقی کیلئے شاندار منصوبہ کرلیا

بزدار حکومت نے لاہورکی تعمیر و ترقی اور عوامی سہولت کیلئے شاہکام چوک فلائی اوور پراجیکٹ  کا منصوبہ تیا کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج شاہکام چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر پر 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے، شفاف ٹینڈرنگ اور لینڈ ایکوزیشن کی مد میں اس عوامی منصوبے میں 39 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی بچت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 606 میٹر طویل فلائی اوور 10 ماہ میں مکمل ہوگا۔

ذرائع نے  مزید بتایا ہےکہ اس فلائی اوور سے روزانہ 120,000 سے زائد گاڑیوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی، سگنل فری ٹریفک کی بدولت وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی، لیبر کالونی تا ملتان روڈ 5.67 کلو میٹر طویل ڈیفنس روڈ کو دو رویہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہڈیارہ ڈرین اور نہر پر 2،2 پلوں کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے۔

The post بزدار حکومت نے لاہور کی تعمیر و ترقی کیلئے شاندار منصوبہ کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email