غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

احمد پور سیال، شریف آباد میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسنین نے مقتولہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا جبکہ پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او حافظ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقع سزا دلوائیں گے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ منتقل کر دی گئی ہے۔

The post غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email