نیب راولپنڈی نے شہباز شریف کو آج طلب کر لیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کونیب راولپنڈی  آج طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو راولپنڈی میٹرو منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر طلب کیا گیا ہے، نیب میٹرو منصوبے میں لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دینے کے تحقیقات کر رہا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اور ورکنگ پیپر کے مطابق مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو ٹھیکہ شہباز شریف کی منظوری سے دیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے حاصل معلومات کے مطابق ٹھیکا رولز کے خلاف دیا گیا تھا۔

The post نیب راولپنڈی نے شہباز شریف کو آج طلب کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email