ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ  شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ شام/رات کے دوران راولپنڈی ،سیالکوٹ اور نارووال  میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے  مزید بتایا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا، کراچی ، ٹھٹہ  اور بدین میں بونداباندی کا امکان ہے، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

The post ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email