وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی، سیاسی اورمعاشی صورتحال پر غور ہوگا اور کابینہ کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اسکے علاوہ اجلاس میں وفاقی کابینہ 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی ، پینل سرچارج کے خاتمے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی ، وفاقی کابینہ چیف ماہر شماریات کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں وفاقی کابینہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی اور کابینہ پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ میں سیکرٹری پاور ڈویژن کی نامزدگی میں تبدیلی کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

The post وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email