بھارت کی کشمیریوں کے خلاف بڑھتی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ، زاہد حفیظ چوہدری

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت کی کشمیریوں کے خلاف بڑھتی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بڑھتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ 3 روز میں 6 کشمیریوں کو شہید کیا ، مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین ، فوجی محاصروں ، ماورائے عدالت قتل عام ، جبری گمشدگیوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی برادری پر کشمیریوں کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو احتساب کے کٹہرے میں لانے پر زور دیتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

The post بھارت کی کشمیریوں کے خلاف بڑھتی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ، زاہد حفیظ چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email