اداکارہ ثروت گیلانی کا لڑکیوں کو بہترین مشورہ

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے لڑکیوں کو بندوق بطور بہترین دوست رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ہاتھ میں بندوق پکڑے نشانہ باندھتے تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

اداکارہ نے لکھا کہ ہم تمام لڑکیوں کی بہترین دوست یہ بندوق ہونی چاہئیے۔

ثروت گیلانی نے لڑکیوں کو یہ مشورہ لاہور میں حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات کے سبب دیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر پارک میں پہلے عائشہ نامی خاتون ٹک ٹاکر کیساتھ بدسلوکی کی گئی بعد ازاں چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

The post اداکارہ ثروت گیلانی کا لڑکیوں کو بہترین مشورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email