بےشرم لوگوں نے ملک لوٹ کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بنا لیے ، شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ بےشرم لوگوں نے ملک لوٹ کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ محرم الحرام کے ماہ میں دل غمگین ہے ، نواسہ رسولﷺ کی شہادت سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھوکے کو روٹی کھلانے پر لوگ ہنستے ہیں ، آج رات ستر کروڑ لوگ دنیا میں بھوکے سوئیں گے ، یہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی فگر ہے ، یہ ایسے پروگرام کی فگر ہے جس سے جعلی لبرل تنخواہ لیتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ سوا 4 کروڑ لوگ امریکہ میں غذائی قلت کا شکار ہیں ، عالمی غذائی قلت والے  117 ممالک میں  ہم 94 نمبر پر ہیں ، ہندوستان اس فہرست میں 102، سری لنکا 66 ، بنگلہ دیش 88 اور افغانستان 108 نمبر پر ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ یہ بے شرم لوگ بھوکے کو کھانا کھلانے پر مذاق کرتے ہیں ، لوگوں کو روزگار بھی دینا ہے،پہلے بھوکے کو کھانا کھلانا ہے۔

The post بےشرم لوگوں نے ملک لوٹ کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بنا لیے ، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email