عمران خان چئیرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ سنبھال لیں ، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان کو چاہیے چئیرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ سنبھال لیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان چئیرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے بن کر شہبازشریف کے 3.3 ٹریلین منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایجنٹ، ٹاوٹ، کرائے کے ترجمان اور ٹیمیں بٹھائیں اورپتہ کرائیں کہ 3.3 ٹریلین منصوبوں میں شہبازشریف نے قوم کے کتنے پیسے بچائے ہیں ، شہبازشریف نے ان منصوبوں میں 1000 ارب روپے کی خالص بچت کی ، قوم کو تین سال میں نیب نیازی گٹھ جوڑکی ناکامی کے بعداب عمران صاحب خود نیب اور ایف آئی اے کے سربراہ لگ جائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب شہبازشریف نے تو ابھی صرف تین سال کی آپ کی کارکردگی پر بیان دیا ہے ، اس پر نیب کا نوٹس جاری کرادیا، دس ارب کا جھوٹ بولنے پر عمران صاحب آپ نے جو معافی مانگی ہے، پہلے اس کا جواب دیں؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ بی آرٹی کے 126 ارب نظر نہیں آرہے لیکن اسلام آباد راولپنڈی میٹرو کے 45 لاکھ پر نیب کے نوٹس جاری ہورہے ہیں ، عمران صاحب شہبازشریف پر کھربوں کے الزامات سے اب چالیس لاکھ کے گملوں اور پودوں کے الزامات پر آگئے ہیں ، عمران صاحب یاد کرلیں کہ شہبازشریف نے پنجاب میں 3.3 کھرب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا۔

The post عمران خان چئیرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ سنبھال لیں ، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email