خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ  ہوا،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے جامع سیاسی تصفییے کو ضروری سمجھتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغان قضیے کی اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری،انسانی بنیادوں پر افغانوں کی معاشی معاونت کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے مابین اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم. منصب کو دورہ  پاکستان کی دعوت  بھی دی ہے۔

The post خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے،شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email