مینار پاکستان کیس میں 66 گرفتاریاں ہو چکی ہیں، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان کیس میں 66 گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جاری ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے  کہ کل منظر عام آنے والی ویڈیو جس میں رکشے  پر سوار ایک خاتون کی بے حرمتی کی گئی اس پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

 

 

شہباز گل نے مزید لکھا کہ اوباش گھٹیا ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے، ایک اور ویڈیو جس میں موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون سے بدتمیزی ہوئی اس پر بھی تفتیش ہو رہی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ40  ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھیج دیا ہے باقی ملزمان کو پیر کے روز بھیجا جائے گا، پولیس مزید گرفتاریوں کے لیے ریڈ کر رہی ہے۔

شہباز گل نے یہ بھی لکھا کہ ایسے واقعات معاشرے کی افسوسناک حقیقت ہیں، صرف پولیس یا عدالت ہی نہیں اسکول سے لے کر سیاست اورمیڈیا سے لے کر ممبر تک ہم سب کو اس لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔

The post مینار پاکستان کیس میں 66 گرفتاریاں ہو چکی ہیں، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email