کرپٹ اور نااہل حکومت کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے،مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکومت کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چئیرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ سنبھالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے بن کرشہبازشریف کے 3.3 ٹریلین منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ایجنٹ، ٹاوٹ، کرائے کے ترجمان اور ٹیمیں بٹھائیں اورپتہ کرائیں کہ 3.3 ٹریلین منصوبوں میں شہبازشریف نے قوم کے کتنے پیسے بچائے ہیں، شہبازشریف نے ٹریلین منصوبوں میں1000 ارب روپے کی خالص بچت کی ہے۔

انھوں  نے کہا ہے کہ عمران صاحب شہبازشریف نے تو ابھی صرف تین سال کی آپ کی کارکردگی پر بیان دیا ہے، عمران صاحب کے دور میں ایک نئی اینٹ نہیں لگ سکی لیکن جو اینٹں لگی تھیں وہ بھی کرپشن، لوٹ مار، کمشن اور اے ٹی ایمز کی نذر ہوگئیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آٹے چینی بجلی گیس، پٹرول، دوائی ، براڈ شیٹ میں رنگے ہاتھوں چوری میں پکڑے جانے والا کرپٹ اور نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔

The post کرپٹ اور نااہل حکومت کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے،مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email