پاکستان کرکٹ ٹیم کا پری سیزن ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پری سیزن ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کیمپ لاہور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوگا، کیمپ کے پریکٹس میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، کیمپ کی نگرانی این ایچ پی سی کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کرے گا اور کیمپ کی سربراہی انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کے سربراہ ثقلین مشتاق کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کیمپ میں 26 کھلاڑی حصہ لیں گے، کھلاڑی کل سے اکٹھا ہونا شروع ہوجائیں گے، ویسٹ انڈیز سے واپس آنے والے وائٹ بال کھلاڑیوں کو چند دن آرام کے بعد کیمپ میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سلمان علی آغا، ارشد اقبال، دانش عزیز، فخر زمان، عماد وسیم، افتخار احمد ، امام الحق ، خوشدل شاہ، حارث رؤف، حسین طلعت، محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر ، شاداب خان، شرجیل خان اور صہیب مقصود پری سیزن ٹریننگ کیمپ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ابرار احمد ، ذیشان اشرف، روحیل نذیر، عمران رندھاوا، رضا علی ڈار، احمد بشیر ، محمد الیاس، محمد اخلاق اور محمد عمران بھی کیمپ میں شامل ہوں گے۔

The post پاکستان کرکٹ ٹیم کا پری سیزن ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email