عبدالقیوم نیازی نے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس مظفرآباد میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی وزیر اعظم پاکستان سے ہونے والی ملاقات اور دیگر معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

The post عبدالقیوم نیازی نے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email